(سٹی 42) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپنجاب اسمبلی کے 115 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 115 ارکان کی رکنیت معطل کردی، معطل ارکان میں ملک ندیم عباس بارا ، نذیر چوہان ،میاں مرغوب، بلال یاسین، سہیل شوکت بٹ ، رمضان صدیق بھٹی اور مرزا جاوید شامل ہیں.
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سینٹ کے 12 ارکان کی بھی رکنیت معطل کردی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مسلم (ن) لیگ سے اور 2 کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔