مالی بحران یا وجہ کچھ اور؟ پنجاب حکومت نے اہم منصوبے مسترد کردیئے

مالی بحران یا وجہ کچھ اور؟ پنجاب حکومت نے اہم منصوبے مسترد کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) مالی مشکلات کا بہانہ یا دل پذیر لاہور کو کھنڈر بنانے کا منصوبہ؟ وزیر اعلیٰ کا لاہور سے سوتیلی ماں جیسا سلوک، فنڈز کی کمی کےنام پر شہر کے بیشترتعمیری پراجیکٹ ٹھکانے لگا دیئے، نئے ہسپتالوں، سکولوں کا قیام، سڑکوں کی تعمیر اور کچرا ٹھکانے لگانے کے اہم منصوبے امتیازی رویے کی نذر ہوگئے۔

عثمان بزدار کے مالی مشکلات کے شکار پنجاب میں اہم ترین منصوبے مسترد کر دیئے گئے، پنجاب حکومت نے سکولز اور نئے ہسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر اور کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے منصوبے مسترد کر دیئے، مالی بحران کے باعث ایک ارب 18 کروڑ 55لاکھ روپے لاگت تخمینہ کے درجنوں منصوبے ڈارپ کیے گئے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایجوکیشن باڈیز کو سنٹرلائزڈ کرنے کا منصوبہ بھی مسترد کردیا گیا، شہر کے پرائمری سکولوں کی اسیسمنٹ کا پروگرام بھی مسترد کر دیا گیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے والے منصوبوں کو بھی رواں سال کے اے ڈی پی سے نکال دیا گیا ہے، دیگر شہروں کے پروگرام میں بلوچ قبائلی سردار چاکر اعظم کےمقبرےکی تعمیر و مرمت کیلئے منصوبہ بھی بند کر دیا گیا۔

اوکاڑہ، فیصل آباد، جہلم اور راولپنڈی میں درجنوں منصوبے پنجاب حکومت نے مسترد کیے ہیں، مسترد شدہ منصوبوں کیلئے ابتدائی طور پر ایک ارب 18 کروڑ 55لاکھ روپےلاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے منصوبے بند کیےگئے ہیں،  اب یہ فنڈز متعلقہ محکموں کے دیگر منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer