قذافی بٹ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو عالمی معیار کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کی زیرصدارت بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں ہونیوالے اس اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انعام غنی، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید،ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے بابرسعید،ڈی آئی جی راو عبدالکریم، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران، محکمہ داخلہ کےا علیٰ افسران اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو بین الاقوامی معیار کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں رینجرز کو بھی طلب کیا جائے گا اور پولیس ،رینجرزاور حساس ادارے مل کر سکیورٹی پلان تیار کریں گے۔