(شہزاد خان) واظوان ریسٹورنٹ میں شہر کی معروف کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عبدالباسط، شاہد حسن شیخ،عاصم رضا ،میاں زاہد جاویدسمیت دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
واظوان ریسٹورنٹ گلبرگ میں ڈائریکٹر نیوز سٹی 42اور گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی 42 نوید چودھری کیجانب سے شہر کی معروف کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا گیا، جس میں نائب صدر لاہور چیمبرمیاں زاہد جاوید، مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا، چئیرمین پنجاب عبدالرؤف مختار، نیشنل فلور ملز اور مینیو چکن کے ڈائریکٹرخلیق ارشد، لاہورایوان صنعت و تجارت کے سابق صدرعبدالباسط، شاہد حسن شیخ، میاں ریاض، حافظ احمد، فیصل اقبال شیخ، شہزاد اعظم، ،چودھری ادریس، چودھری شوکت سمیت دیگر کاروباری شخصیات نے عشایئے میں شرکت کی۔
تقریب میں ملکی صنعت وتجارت کے مسائل، پوٹینشل، گروتھ، ایکسپورٹ بڑھانے سمیت دیگر مسائل زیر بحث آئے۔