ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ایم ڈی واسا سے جواب طلب

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ایم ڈی واسا سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت, عدالت نے ایم ڈی واسا زاہد عزیزسمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کر لیا ۔

جسٹس شاہد وحید نے سابق ہیڈ پائپ فٹر خادم حسین کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواستگزار مدت ملازمت پوری ہونے پر چھ اگست 2019 کو ریٹائرڈ ہوا ۔کوئی انکوائری یا شکایت زیر التواء نہ ہونے کے باوجود اسے پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔پنشن کی ادائیگی بارے ایم ڈی واسا سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں ۔شنوائی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ایم ڈی واسا کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا ۔عدالت کے 7 نومبر2019 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ایم ڈی واسا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔