ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کو عدالتی پروانہ مل گیا

آئی جی پنجاب کو عدالتی پروانہ مل گیا
کیپشن: City42 - IG Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے اوکاڑہ کے رہائشی علی سلطان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر پورا اُترنے کے باوجود ڈیٹا پروسیسنگ افسر بھرتی نہیں کیا گیا۔ بھرتی میں نظر انداز کرنے پر آئی جی پنجاب کو درخواست دی۔ شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست آئی جی کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے 28 نومبر2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

درخواستگزار نے استدعاکی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer