سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی سرجری ناپید، پروفیسرز کی سیٹیں خالی

سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی سرجری ناپید، پروفیسرز کی سیٹیں خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری):محکمہ صحت کے بلند وبانگ دعوؤں کے برعکس سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی سرجری کی سہولت ہی ناپید، گنگا رام اور جنرل ہسپتال میں پیڈز سرجری کے شعبے تک موجود نہیں، میو ہسپتال اور جناح ہسپتال میں پیڈز سرجری کے پروفیسرز کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں ۔

محکمہ صحت کی جانب سے ایک جانب توطبی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن دوسری جانب حقائق اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں ۔ شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بچوں کی سرجری کی سہولت ناپید ہے ۔ شہر کے دو بڑے ٹیچنگ ہسپتال گنگا رام اور جنرل ہسپتال میں پیڈز سرجری کے شعبے ہی موجود نہیں ہیں، محکمہ صحت کو متعدد بار استدعا کرنے کے باوجود دونوں ہسپتالوں میں پیڈز سرجری کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے ننھے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میو ہسپتال اور جناح ہسپتال میں پیڈز سرجری کے شعبے تو موجود ہیں لیکن ان میں پروفیسرز آف پیڈز سرجری کی سیٹیں ہی عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔ شہر کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی بچہ سرجری کی سہولت ناکافی ہے اور صرف چلڈرن ہسپتال میں پیڈز سرجری کے دو یونٹ قائم ہیں اور شہر سمیت صوبے بھر کی پیدز سرجری کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں ۔