میاں شہباز شریف نےپنجاب سوئمنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا 

میاں شہباز شریف نےپنجاب سوئمنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامررضا: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سوئمنگ کمپلیکس کا افتتاح  کردیا۔ اس موقع پر بھی دھرنے والوں کو نہیں بھولے اورانہوں نے کہا کہ آئیں پنجاب میں ہونے والے کاموں کو دیکھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب افتتاح کے لیے پہنچے تو انہیں کمپلیکس کا وزٹ کرایا گیا وزیر کھیل جہانگیر شجاع خانزادہ نے سپاسنامہ پڑھا اور صوبہ میں ہونے والے کاموں کا ذکر کیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پنجاب سٹیئرینگ کمیٹی برائے کھیل  کے چیئر مین حنیف عباسی  سیکرٹری سپورٹس  کرکٹر ظہیر عباس ، عاقب جاوید ، انتخاب عالم ، ہاکی کے سابق کپتان اختر رسول ، خواجہ جنید ، خواجہ ندیم  اور سعید اجمل بھی موجود تھے۔

حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتظامی کمانڈ کی دنیا بھر میں ہونے والی پزیرائی کا ذکر کیا۔

ایل آر سی اے90 وزیر اعلیٰ ہنجاب شہباز شریف نے اپنی تقریر میں سوئمنگ پول کی سہولیات کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں ایسی مینجمنٹ لگائی جائے جو کام پر یقین رکھتی ہو اور یہاں تربیت لینے والے قومی سطح اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کریں۔ ہم نے آٹھ ارب روپے کے ہراجیکٹس بنائے ہیں، ہم قبضہ گروہوں سے جب تک زمینیں نہیں چھڑائیں جائیں گی زمینوں کا صحیع مصرف نہیں کریں گے۔

وزیر کھیل جہانگیر شجاع خانزادہ ، حنیف عباسی اور سیکرٹری عامر جان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارے درخشندہ ستارے بیٹے ہیں، انہوں نے بہت نام کمایا ہے۔

 اختر رسول ہاکی کے کھلاڑی ہیں لیکن وزن بڑھ گیا ہے انہیں وزن کم کرنا چاہیے۔ سوئمنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام 2008 میں شروع ہوا 2011 میں کام رک گیا اور پھر منصوبہ بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ 2017 میں 54 کروڑ کی مالیت سے تعمیر کیا گیا ہے، 45 کنال ہر مشتمل اس پراجیکٹ میں 50 اور 25 میٹر کے دو سوئمنگ پول شامل ہیں، جن پر چاروں موسموں میں تیراکی کی جاسکتی ہے۔ یہ کمپلیکس بننے کے بعد لاہور میں سوئمنگ کے بین القوامی مقابلوں کا انعقاد کرایا جا سکے گا۔