وزیر اعلیٰ پنجاب کا اچانک میو ہسپتال کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اچانک میو ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوھدری:محکمہ صحت کو  بارہ برسوں میں پونے تین ارب روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے سرجیکل ٹاور  کو دس روز میں فعال کرنے کا حکم۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اچانک میو ہسپتال کا دورہ کیا اور بارہ برسوں میں پونے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سرجیکل ٹاور کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سرجیکل ٹاور مکمل طور پر تیار ہے اور اس میں جدید ایم آر آئی ، سی ٹی سکین ، اینجیوگرافی سمیت تشخیصی مشینری  نصب کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو ہدایت کی کہ دس روز میں سرجیکل ٹاور میں مریضوں کو شفٹ کرکے مکمل فعال کیا جائے جس کے بعد سرجیکل ٹاور کا افتتاح کیا جائے گا۔