ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کا احتجاج، عمران، زرداری کل اکٹھے ہونگے یا نہیں؟ نئی بحث چھڑ گئی

اپوزیشن کا احتجاج، عمران، زرداری کل اکٹھے ہونگے یا نہیں؟ نئی بحث چھڑ گئی
کیپشن: City42 - Zardari Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) لاہور کا سیاسی پارہ چڑھ گیا، اپوزیشن کل مال روڈ پر میدان لگائے گی، دھرنا ہوگا یا جلسہ؟ فیصلہ ایکشن کمیٹی آج کرے گی، آصف علی زرداری اور عمران خان ایک کنٹینر پر موجود ہوں گے یا نہیں؟ ملکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ کے استعفے کیلئے اپوزیشن کل مال روڈ پر دھرنا دے گی یا یا جلسہ کرے گی۔ فیصلہ ایکشن کمیٹی آج کرے گی تاہم اعلان کل ہوگا۔ عوامی تحریک کا بھی کل کڑا امتحان ہوگا۔ مفاہمت کے بادشاہ اور کپتان کل ایک کینٹینر پر اکٹھے ہونگے یا نہیں؟ یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی کوششوں سے دونوں ون پوائنٹ ایجنڈے پر تو اکٹھے ہوگئے ہیں، اب کل کینٹینر پر بھی اکٹھے بیٹھیں گے یا نہیں یہ معاملہ پیچیدہ ہے۔

 ذرائع کے مطابق دونوں رہنما الگ الگ ٹائمنگ میں خطاب کریں گے اور چلے جائیں گے۔ مال روڈ احتجاج میں شرکت کے لیےاپوزیشن رہنما لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، شیخ رشید احمد بھی آج پہنچیں گے۔ کپتان آج رات یا کل صبح پہنچیں گے۔

مال روڈ پر احتجاج کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے سانحہ ماڈل ٹائون کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی آج اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں اور رابطے کریں گے، شیخ رشید، قمر زمان کائرہ، جہانگیر ترین عوامی تحریک کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات سابق صدر آصف علی زرداری کے عشائیے میں بھی شریک ہونگے۔