ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کا کل سرکاری ونجی سکولز بند رکھنے کا اعلان

محکمہ تعلیم کا کل سرکاری ونجی سکولز بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: City42 - Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ): سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  اور آل پاکستان پرائیوٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے 17 جنوری کو چیئرنگ کراس کے گرد سرکاری  ونجی سکولز کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے دھرنے کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے چیرنگ کراس کے گرد سرکاری سکول کو بند رکھنے کا اعلان کیا، چیئرنگ کراس کے ارد گرد چھ سرکاری سکول واقع ہیں۔ جن میں گورنمنٹ گورنر ہائوس بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورنر ہائوس، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خرانہ گیٹ، گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول فین روڈ، گورنمنٹ نیپئر روڈ ہائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول شاہرائے ایوان تجارات شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے سکول بند رکھنے کے اعلان کے بعد آل پاکستان پرائیوٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی چیئرنگ کراس کے قریب واقع سکولوں کو ایک روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔