ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، طبی ماہرین نے شہریوں کو اہم مشورہ دیدیا

محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، طبی ماہرین نے شہریوں کو اہم مشورہ دیدیا
کیپشن: City42 - Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نادیہ مرزا): لاہور میں سورج کی تمازت اور سرد ہواؤں کے امتزاج نے موسم دلکش بنا دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔

سورج کی تمازت سے دن کے اوقات میں شہری فائدہ اٹھاتے نظر آتے ہیں کیونکہ دن میں سورج کی کرنیں شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھتی ہیں جس میں شہری بیٹھے پھل کھاتے اور خوش گپیاں کرتے نظر آتے ہیں لیکن جونہٰی شام کا وقت قریب آتا ہے تو ہوا میں ٹھنڈک کا احساس زیادہ ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ضعیف اور چھوٹے بچے خود کو گرم کپڑوں کے ساتھ ڈھانپ کر رکھیں کیونکہ خشک سردی سے زکام، گلہ خراب اور بخار جیسی بیماریاں ہونے کاخدشہ ہے۔

 ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب46 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوائیں 3 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔