پنجاب اسمبلی میں حکومت بنانے کے لئے 186  ارکان درکار، مسلم لیگ نون کے ارکان 200 سے زائد

 پنجاب اسمبلی میں حکومت بنانے کے لئے 186  ارکان درکار، مسلم لیگ نون کے ارکان 200 سے زائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مزید کئی آزاد ارکان صوبائی اسمبلی کے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تعداد 157 ہوگئی۔    پنجاب میں صوبائی حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ 

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ ہدف سے 8 نشستیں زائد حاصل کرلیں۔
مسلم لیگ ن میں اب تک 20 آزاد ارکان شامل ہو چکے ہیں۔ آٹھ فروری کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 137 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 
 آزاد ارکان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کے منتخب  ایم پپی ایز کی تعداد اب  157 ہوگئی ہے۔
جنرل نشستوں پر براہ راست منتخب ہونے والے ارکان کی تعداد کے تناسب سے مسلم لیگ ن کو خواتین کی 35 سے 38 اور اقلیتوں کی 4 سے 5  مخصوص نشتیں ملیں گی۔  اگر آزاد ارکان کو کسی دوسری جماعت میں شامل ہو کر یا اپنا آزاد گروپ بنا کر مخصوص نشستوں میں سے حصہ نہ ملا تو مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حصہ میں آنے والی مخصوص نشستوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن کم از کم 200 ارکان کے ساتھ  سہولت کے ساتھ حکومت بنا سکے گی۔
پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت لازم ہے۔