ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تاجر پھٹ پڑے

 پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تاجر پھٹ پڑے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن، بسیم افتخار) پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے تاجر پھٹ پڑے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کاروبار پر منفی اثر  پر رہا ہے۔ حکومت کو ایسے فیصلے کرنے چاہیے جن سے کاروبار چلے۔ 

 تاجر رہنما فاروق جعفرانی کہتے ہیں کہ ملک میں معیشت سست روی کا شکار ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کاروبار پر منفی اثر پڑتا ہے۔ معیشت چلے گی تو ہی تاجروں کا کاروبار چلے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ حکومت گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ کاروبار چل سکے۔

 دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آن لائن بائیک سروس کے رائیڈرز بھی پھٹ پڑے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جس طرح پیٹرول مہنگا ہورہا ہے۔ لوگ بائیک پر سفر کرنا بھی چھوڑ دیں گے۔

 رائیڈرز کا کہنا ہے کہ چوروں اور ڈکیتوں سے پہلے ہی محفوظ نہیں، اب پیٹرول مہنگا ہونے سے اخراجات کیسے پورے کریں ہم؟ رائیڈرز نے شکوہ کیا کہ مطلوبہ کرایہ مانگو تو سواری بحث کرنے لگتی ہے۔

 آن لائن بائیک سروس کے رائیڈرز کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرول سستا کیا جائے تاکہ آمدنی اور بچت ممکن ہوسکے۔
 

Ansa Awais

Content Writer