وقاص احمد: کاہنہ کے علاقے میں نوجوان کو مبینہ طور پر زہر دے دیا ، پولیس نے فوری نوجوان کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے نوجوان کو شہزادہ روڈ پر احسن نامی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں مبینہ زہر دیا گیا۔ملزمان نے ذیشان سے نقدی اور اسٹامپ پیر چھین لئے، والد کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق نوجوان کو رجسٹری کرانے کیلئے پراپرٹی ڈیلر نے دفتر بلایا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس نے کہا کہ جلد اصل حقائق سامنے لائیں گے۔