سٹی42: مغل سٹیل پی ایس ایل نائن میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو سپورٹ کرے گی۔
مغل سٹیل کمپنی، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی، تقریب میں مغل سٹیل کے چیئرمین جاوید مغل ، ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران نے شرکت کی، تقریب میں پہلے مغل سٹیل لاہور قلندرز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے، لاہور قلندر زکے سی ای او عاطف رانا اور مغل سٹیل چیئرمین جاوید مغل نے دستخط کیے۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کےذریعےکھیل کےمیدان میں پاکستان کا ایک بہتر تصور کیا جا رہا ہے، پی ایس ایل میں ہنر مند کھلاڑی کو اپنی کارکردگی دیکھانے کا موقع ملتا ہے۔
مغل سٹیل کے چئیرمین جاویدمغل نے بتایا کہ ہمارا ادارہ کرکٹ کو سپورٹ کر کے ہر لیول پر کھیل کی خدمت کر رہا ہے، مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔