ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ  نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

Psl 8، City42
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ  نے کراچی کنگز کو شکست دیدی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے پشاور زلمی سے شکست ہوئی تھی۔