ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی،عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر درخواست خارج کی ، عدالت نے کہاکہ ہم نے ساڑھے 6 بجے کا وقت دیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر سماعت ہوئی ، وکیل عمران خان نے کہاکہ عدالت سے استدعا ہے پارٹی لیڈر شپ عمران خان کو پیش کرنے پر رضا مند نہیں ، میں عمران خان کو لے آتا ہوں مگر پارٹی لیڈرشپ نہیں مانتی،عدالت نے کہاکہ آپ لیڈر شپ کو کیوں دیکھ رہے ہیں ۔

 وکیل عمران خان نے کہاکہ میں اپنی ذمہ داری پر بلاتا ہوں ، کچھ ہو جاتا ہے تو لوگ مجھے جینے نہیں دیں گے،عدالت نے کہاکہ 2 آپشن ہیں ، ہم اس درخواست کو خارج کریں یا آپ واپس لے لیں، وکیل عمران خان نے کہاکہ ہمیںصرف طالبان سے ایشو ہے، سیکورٹی خدشات ہیں ، آپ آئی جی کو سکیورٹی سے متعلق کہہ دیں ہم ابھی بلا لیتے ہیں،عدالت ایک گھنٹہ دے دے تو ہم عمران خان کو لے آتے ہیں ۔