ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کا رہائی کے بعد پہلا بیان 

Sheikh rasheed,released from jail,City42
کیپشن: Sheikh Rasheed,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 15 دن سسرال میں رہ کر آیا ہوں، میں گھبرانے والا نہیں، پہلے بھی ساڑھے 7 سال سزا کاٹی،آدھاسامان جیل چھوڑ آیا ہوں ، ہوسکتا ہے دوبارہ آﺅں ۔

 سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ 2 دن ، 2 راتیں میرے اوپر بھاری تھیں لیکن ان کو معاف کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ میرے گھر میں ڈکیتی ماری گئی، جولوگ سامان لے کر گئے ہیں واپس پہنچا دیں ،ان کاکہناتھا کہ مریم کہتی ہے شہباز کی حکومت میری نہیں،اللہ کے بعد اس ملک کو صرف عدلیہ بچا سکتی ہے ،پاکستان کو انتخابات بچا سکتے ہیں تمام ججز کو سلام پیش کرتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ جنہوں نے ضمانت دی ان کو جانتا نہیں ۔