(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو شوہر سمیت طلب کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احسن جمیل گجر اور فرح گوگی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ، ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے ، خیال رہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔