ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈیزائن سامنے آگیا

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈیزائن سامنے آگیا
کیپشن: Iphone
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اب تک متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون تیار نہیں کیا۔

اب اس حوالےسے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بہت جلد پہلا فولڈ ایبل آئی فون تیار ہو جائے گا۔یو ایس پیٹنٹ آفس نے ایپل کے فولڈ ایبل فون کے ایک پیٹنٹ کو رجسٹر کر لیا ہے۔اس پیٹنٹ میں ایک فولڈ ایبل ڈیوائس میں ڈسپلے کو دکھایا گیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-16/news-1676545743-9287.jpg

پیٹنٹ کی تفصیلات کے مطابق صارفین کے لیے اس ڈیوائس میں متعدد ٹچ پوائنٹس (اسکرین سے ہٹ کر بھی) ہوں گے جبکہ وہ جوائے اسٹک، اسکرولنگ وہیل، ٹچ پیڈ، مائیکرو فون اور کی بورڈ کو اس ڈیوائس سے کنکٹ کرسکیں گے۔

اس پیٹنٹ سے یہ عندیہ تو نہیں ملتا کہ اس سال فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرایا جا سکتا ہے مگر بہت جلد ایسا ممکن ضرور ہے۔