ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

سپریم کورٹ نے مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔ عدالت عظمیٰ نے تمام فریقین کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو منظور کرلی گئی اور چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔