ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز نے مجھے اس وقت موقع دیا جب میں کوئی لیگ نہیں کھیلتا تھا، ڈیوڈ ویزے

لاہور قلندرز کےکھلاڑی ڈیوڈ ویزے نے ٹیم کی تعریف کی کہا لاہور قلندرز نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔ مجھ پر یقین رکھا
کیپشن: David Wiese
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور قلندرز کےکھلاڑی ڈیوڈ ویزے نے ٹیم کی تعریف کی کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ، مجھ پر یقین رکھا۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ہیں، ایونٹ کا آغاز اچھا ہوا ہے دو چار میچز مزید جیت کر آگے اچھا مومنٹم بن جائے گا۔ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ ہماری باولنگ ہماری طاقت ہے، راشد خان کے آنے کے بعد ہمارا باولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور نے مجھے اس وقت موقع دیا جب میں کوئی لیگ نہیں کھیلتا تھا، لاہور قلندرز نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔ مجھ پر یقین رکھا کراچی لاہور کا میچ روائتی حریفوں کا میچ ہے ابتدائی سالوں میں ہم کراچی کنگز سے پیچھے تھے مگر اب کچھ سالوں میں برابر آگئے ہیں۔

اپنی ٹیم کے کپتان کی تعریف کرتے ئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک اچھا کپتان ہے وہ سب سے مشورے کرتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر