صحت کارڈ کے حامل افراد کیلئے اچھی خبر

صحت کارڈ کے حامل افراد کیلئے اچھی خبر
کیپشن: Sehat card
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)شہریوں کوصحت کی سہولیات کے متعلق آگاہ رکھنے کے لئے ریڈیولانچ کیاجارہا ہے، وزیرصحت یاسمین راشد کی اجلاس میں گفتگو، کہتی ہیں محکمہ صحت کے ریڈیو کے ذریعےشہریوں کی شکایات کا ازالہ بھی کیا جائیگا۔
 صوبائی وزیر صحت یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں صحت کارڈ کے متعلق اجلاس ہوا، سیکرٹری صحت،ڈی جی پی آر روبینہ افضل اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے صحت کارڈ کے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے حوالہ سے ہیلپ لائن کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر نے ہیلپ لائن کےمتعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر صحت نے کہا نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے حامل خاندانوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے 651 ہسپتالوں کو منسلک کیا گیا ہے۔

 صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی آسانی کے لئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو پروگرام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں ڈاکٹرآصف طفیل،ڈاکٹرفرخ نوید،صالحہ سعید،ڈاکٹرعلی رزاق،پروفیسر جاوید چوہدری،ماجدرفیق اور سجاد حفیظ نے شرکت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer