ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف پاکستانی اداکار کی طبیعت خراب,اہل خانہ کی دعاؤں کی اپیل

pakistani actor
کیپشن: Masood akhtar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار کی طبیعت خراب,اہل خانہ  نے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ  اداکار مسعود اختر اتفاق ہسپتال میں28 جنوری سے زیر علاج ہیں. وہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں، جس کے باعث  ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ،مسعود اختر کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

 واضح رہے کہ  پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے اور1960  کی دہائی میں  اداکاری کا آغاز کیا اور جلد ہی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، چند فلمیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔