معروف بھارتی گلوکارہ انتقال کرگئیں

Sandhya Mukherjee
کیپشن: Sandhya Mukherjee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی معروف اور بنگالی لیجنڈ گلوکارہ ’’ سندھیا مکھرجی ‘‘حرکت قلب بند ہونے سے  انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگالی گلوکارہ سندھیا مکھر جی نے 24 جنوری کو ’پدماشری‘ ایوارڈ لینے سے بھی انکار کر دیا تھا، اس کے تین روز بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا گیا، جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ان میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات تھیں، ساتھ ہی انہیں سانس لینے میں بھی دشواری تھی۔

ڈاکٹرز کو علاج کے دوران معلوم ہوا کہ سندھیا مکھر جی سنجیدہ قسم کی قلبی بیماری میں مبتلا ہیں جو ان کی حالت کو مزید بگاڑ رہی ہے، وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے سندھیا مکھر جی کو ’ اپولو‘ ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لیجنڈری گلوکارہ کی طبیعت منگل کے روز بگڑنا شروع ہوئی جس کے بعد انہیں شام میں شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہوا۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-02-16/news-1644999930-5729.jpg

سندھیا مکھرجی کولکتہ میں واقع لیک گارڈنز میں رہائش پذیر تھیں، لیجنڈری گلوکارہ نے بنگالی فلموں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں گانے گائے اور البمز ریکارڈ کروائے، اس کے علاوہ وہ بالی ووڈ کیلئے بھی متعدد معروف گانے گا چکی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ میں گلوکارہ ’’ ہیمنتا مکھرجی ‘‘ کے ساتھ ڈو اٹس گائے ، جنہیں بعد میں انڈسٹری میں ’’ہیمنت کمار ‘‘ کے نام سے جانا جانے لگا، انڈسٹری نے انہیں گیتا شری کے اعزازی نام سے نوازا۔

سندھیا مکھر جی 1931 میں کولکتہ میں پیدا ہوئیں اور اپنا پہلا گانا 1948 میں ہندی فلم ’’ انجان گڑھ ‘‘ کیلئے ریکارڈ کروایا ، جس کا میوزک رائے چند نے ترتیب دکیا ۔ گلوکارہ نے معروف کمپوزر ایس ڈی برمن، روشن اور مدھ موہن کے ساتھ کام کرتے ہوئے انڈسٹری کو کئی یادگاریں دیں۔انہیں بنگال حکومت کی جانب سے ’’ بنگا بیبھوشن ‘‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔