پیٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹرز نے بھی خبردار کردیا

Petrol Price increase in Pakistan
کیپشن: Petrol and Transporters
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حکومت پاکستان نے پیٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا۔ پیٹرول 159روپے 86 پیسےفی لٹر ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9روپے53 پیسےفی لٹرمہنگا ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 154 روپے 15 پیسےفی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ شہریوں نے پیٹرول کی نئی قیمت مسترد کر دی ہے۔ 

دوسری جانب مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 25 فیصد کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں. پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو  22 فروری کو  گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے.

تنویر احمدجٹ کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو کراچی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے ایک طرف کے کرائے میں دس سے بارہ ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔