ویب ڈیسک: سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا،محسن بیگ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کی کاکردگی پر تنقید کرنا محسن بیگ کو بھاری پڑگیا، ایف آئی اے نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر سے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔محسن بیگ نے تین دن قبل نیشنل ٹی وی پر حکومت وزیراعظم اور وزرا کی کارکردگی پر ذومعنی الفاظ میں تبصرہ کیا تھا ۔جس کے بعد نجی ٹی وی چینل کو پیمرا نے نوٹس بھیجاتھا۔ ایف آئی اے نے حکومت کی شکایت پر محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔