ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار ابرار الحق ٹریفک حادثے کا شکار

گلوکار ابرار الحق ٹریفک حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ابرار الحق اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ گوجرانوالہ کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں ابرار الحق اور ان کی فیملی کے دیگر ارکان محفوظ رہے تاہم ان کا بھتیجا زخمی ہو گیا۔

حادثہ کی اطلا پر ریسکیو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ابرار الحق کے بھتیجے کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے بھتیجے کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ اسی کے پیش نظر موٹروے کو روزانہ مختلف مقامات سے بند کرکے شہریوں کو سفر سے اجتناب کی ہدایات کی جاتی ہیں تاکہ وہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer