پولیس کی گاڑیوں کا گھریلو استعمال، ویڈیو وائرل

پولیس کی گاڑیوں کا گھریلو استعمال، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: نہ پولیس پٹرولنگ، نہ ملزموں کی پکڑ دھکڑ، پولیس کی گاڑیاں اب افسروں کے بچوں کے جھولے لیجانے میں استعمال ہونے لگیں، اچھرہ کے علاقے میں پولیس موبائل وین میں جھولا لیجانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی گاڑیاں ملزمان کو لیجانے کی بجائے افسروں کے بچوں کے جھولے لیجانے میں استعمال ہورہی ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی پولیس موبائل میں جھولا لیجانے کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ اچھرہ فیروز پور روڈ پر پولیس اہلکاروں کو پولیس موبائل میں جھولا رکھتے دیکھتا جاسکتا ہے۔ پولیس اہلکار پولیس موبائل وین میں جھولا رکھ کر بڑے آرام سے چلتے بنے۔

ادھر لاہور پولیس کی جانب سے پولیس کمیونٹی گائیڈ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لیے لاہور پولیس نے ایسے ایک سو دس ہیڈ کانسٹیبلز کو منتخب کیا جو پڑے لکھے ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق کے بھی حامل ہیں۔ منتخب کیے گئے تمام ہیڈ کانسٹیبل پولیس کمیونٹی گائیڈ کے عہدوں پر تھانوں میں تعینات کیے جائیں گئے جس کے کیے کمیونٹی گائیڈز کی ٹریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق پولیس کمیونٹی گائیڈ تھانے میں آنے والے سائیلین کی مدد کے کیے تعینات ہونگے۔ پولیس کمیونٹی گائیڈ پروگرام کو جلد ہر تھانے میں عملدرآمد کروایا جائے گا۔