ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف ہسپتال داخل

خواجہ آصف ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی آنکھوں میں موتیا کی تکلیف کی شکایت، میو ہسپتال کے اے وی ایچ روم چھ میں ایڈمٹ کر لیا گیا، کورونا ٹیسٹ بھی کرلیا گیا ہے، کل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر بائیں آنکھ میں موتیا کا آپریشن کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو آنکھ میں موتیا کی شکایت پر لیگی رہنما کو لاہور نے میو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی ملاقات مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما رانا تنویر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی جبکہ خواجہ آصف کا ماہر آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم نے آنکھوں کا چیک آپ کیا۔

ماہر سرجن پروفیسر اصغر نقی نے بھی ان کا ہرنیہ کی تکلیف کا چیک اپ کیا جس کے بعد موتیا کے آپریشن کے لئے انہیں میو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد کل خواجہ آصف کی بائیں آنکھ میں موتیا کا آپریشن کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔