ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کیلئے حکومت کا اہم قدم

بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کیلئے حکومت کا اہم قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کو موثر اور فعال بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ سینئر صوبائی وزیر کمیٹی کے کنوینئر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو کمیٹی کے کنوئنیر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل ممبران ہوں گے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

کمیٹی نئے بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کا لائحہ عمل، اختیارات کی حد کے حوالے سے سفارشات دے گی۔ کمیٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی دفعات میں اوورلیپنگ، الیکشن کمیشن کوحد بندی کے لیے دیہاتوں کی تعداد تجویز کرے گی کمیٹی میٹرو پولیٹن کی ٹاؤن کونسلوں کی تعداد، حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے اقدامات کی منظوری دے گی۔

کمیٹی ایسے معلاملات کی نگرانی کرے گی جو قانونی معاملات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہوں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا دفتر کمیٹی کو تمام تر معاونت فراہم کریں گے۔ کمیٹی کی تشکیل بلدیاتی نظام کو موثر اور فعال کرنے میں اہم سنگ میل ہے۔