(سٹی42)پاکستانی طلبا دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہوں وطن عزیز کی لاج رکھے اور والدین، اساتذہ کا نام روشن کررہے ہیں،لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی ہی طلبہ کی اے سی سی اے کے مشکل امتحان میں ٹاپ کرنے پر وفاقی وزراء کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔ٹویٹر پر بھی زارا نعیم کانام گزشتہ روز ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
تفصیلات کے مطابق تعلیم ایک ایسا خزانہ اور انسان کو کندن بنادیتا ہے،فرش سے عرش پر پہنچ جاتا ہے، دنیا میں آج جو ترقی ہورہی ہے سب تعلیم ہی کی مرہنون منت ہے، پاکستانی طلبا اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اس شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں، ایک ایسا ہی کارنامہ لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ زارا نعیم کیا، زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں ٹاپ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ طالبہ زارا نعیم کو اُن کی اس کامیابی پر خوب سراہا جارہا ہے۔ٹویٹر پر بھی زارا نعیم کانام گزشتہ روز ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
حکومتی وزراء نے بھی اس شاندار کامیبابی پر انہیں مبارک بار دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے بھی طالبہ زارا نعیم ڈار کی کاوش کو سراہا ہے۔ٹویٹ کرتے ان کا کہناتھا کہ زارا نعیم نے اے سی سی اے کے امتحان میں اول نمبر حاصل کیے ہیں جس پر قوم کو فخر ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 15, 2021
سینیٹر فیصل جاوید نے بھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زارا نعیم کو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکاؤنٹنگ کے امتحان کو دنیا میں انتہائی مشکل تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ محنت اور عرق ریزی درکار ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زارا نعیم ڈار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 15, 2021