سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی کا اعلان

سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی نےشہر سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹرکو تا حکم ثانی گیس فراہمی بحال رکھنےکا اعلان کردیا۔


موسم سرما میں گیس قلت کی وجہ سےسوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو وقفے وقفےسےگیس فراہمی بند کی جا رہی ہے،گزشتہ شیڈول کےمطابق شہر کے سی این جی سیکٹر کوآج رات آٹھ بجےگیس فرایمہ معطل ہونا تھی،تاہم کمپنی نے گیس کی رسد میں بہتری آنے پر تا حکم ثانی گیس بحال رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کےمطابق سی این جی سیکٹر کو تاحال کھلا رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،اس لیےآج رات گیس سپلائی بند نہیں کی جائیگی۔

یاد رہے سردیا ں آتے ہی ملک بھرمیں گیس کی قلت پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،چولہے ٹھنڈے ہوجاتے ہیں لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے،گیس کی قلت کا توڑ کرنے کیلئے حکومت سی این جی سٹیشنز کو گیس بند کردیتی ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer