ایس ایس پی گمشدگی کیس، قریبی دوست کے دوران تفتیش اہم انکشافات

ایس ایس پی گمشدگی کیس، قریبی دوست کے دوران تفتیش اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری ) ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس میں اہم پیشرفت،پولیس نے قریبی دوست  اسد بھٹی کے موبائل سے7 فروری کو ہونےوالی پارٹی کی تفصیلات حاصل کرلیں، اسد بھٹی کی نشاندہی پر پارٹی گرلز اور منشیات فروشوں کے موبائل فون ٹریک کرلیے گئے۔

ایڈووکیٹ شہباز تتلہ 7 فروری کو گھر سے لاپتہ ہوئے جس کے بعد شہباز تتلہ کے بھائی سجاد احمد کی مدعیت میں نامعلوم افراد پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور شہباز تتلہ کےآفس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں جس سے پتہ چلا کہ شہباز تتلہ ایس ایس پی کے ساتھ اپنے دفتر سے گیا تھا جس کے بعد ایس ایس پی مفخر عدیل سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی ایس ایس پی نے عیاشی کے لیے لیا گیا گھر پنجاب کانسٹیبلری کے واٹر باﺅزر اور10 ملازمین کی مدد سے پانی سے دھلوا دیا اور خود کہیں روپوش ہو گئے۔

پولیس نے مزید تحقیقات کیں جس میں پتہ چلا کہ ایس ایس پی شہباز تتلہ کے ساتھ انکا ایک اور ساتھی اسد بھٹی بھی موجود تھا جس کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کرلیا، اسد بھٹی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، فیصل ٹاﺅن میں عیاشی کیلئے کرائے پر لیے گئے گھر سے اسد بھٹی کی نشاندہی پر ایک کیمیکل کا ڈرم بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اسد بھٹی کے موبائل سے7 فروری کو ہونےوالی پارٹی کی تفصیلات حاصل کرلیں، ایس ایس پی مفخر عدیل ، شہباز تتلہ سمیت درجنوں افراد پارٹی میں شامل تھے، اسد بھٹی نے ابتدائی بیان میں پارٹی میں شامل افراد کے نام بھی مہیا کر دیئے، اسد بھٹی کی نشاندہی پر پارٹی گرلز اور منشیات فروشوں کے موبائل فون ٹریک کرلیے گئے۔

پولیس نے کہا کہ مفخر عدیل کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں اور انکے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشے کے باعث مفخر عدیل کی ٹریول ہسٹری میں وہ پاکستان ہی میں موجود ہیں اور ایف آئی اے کو ایس ایس پی کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کے لیے بھی دے دیا گیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer