ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

پی ٹی آئی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی بڑے بڑے وعدے اور دعوے کیے تھے۔ان وعدوں میں عوام کو بہترین صحت اور تعلیم بھی شامل تھی۔حکومت نے تمام دعوئوں اور وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس کو مکمل کرنے کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ 130 بستروں پر میاں میر ہسپتال میں کنسلٹنٹس، نرسنگ سٹاف سمیت دیگر عملے کی کمی سے معاملات بری طرح متاثر ہونے لگے۔

صوبائی وزیر صحت کی جانب سے ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس میں کمی کو دور کرنے کے بڑے بڑے دعوے تو معمول ہیں مگر بیشتر ہسپتالوں میں کنسلٹنٹس اور عملے کے فقدان سے معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔گورنمنٹ میاں میر ہسپتال میں بیشتر کنسلٹنس کی آسامیاں اب تک خالی ہیں۔ ہسپتال میں ای این ٹی، انستھیزیا اور آنکھ کے کنسلٹنٹ تعینات نہیں ہو سکے۔ ایک سو تیس بستروں پر مشتمل ہسپتال میں صرف تیس نرسنگ سٹاف 24 گھنٹے کام کرنے پر مجبور ہیں ۔

بین الاقوامی قوائد و ضوابط کے مطابق ایک بستر پر ایک نرس کو معمور ہونا چاہیے ۔ہسپتال میں نرسنگ سٹاف اور صفائی کے عملے کی شدید قلت ہونے سے ہسپتال کے انتظامی اور صفائی کے معاملات بھی متاثر ہیں-

Azhar Thiraj

Senior Content Writer