(جیند ریاض)محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 17 فروری سے شروع ہونگے،امتحانات میں 1298 خصوصی طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔
محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 17 فروری سے شروع ہونگے،رواں سال ہونے والے امتحانات میں 1298 خصوصی طلبہ و طالبات شرکت کریں گے،ڈی جی پرویز اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ امتحابات کیلئے صوبہ بھر میں 46 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں متاثرہ سماعت ،متاثرہ بصارت اور جسمانی معذور طلبا و طالبات شرکت کررہے ہیں۔
ڈائریکٹر شہزاد ہارون کا کہنا ہے کہ لاہور میں خصوصی طلبہ کے امتحانات کے لیے چار امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں، گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گلبرگ ،گورنمنٹ نیشنل اسپشل ایجوکیشن سنڑ جوھر ٹاون،گورنمنٹ ھائر سکینڈری سکول برائے ڈیف گرلز چوبرجی اور گورنمنٹ سن رائز انسیٹیٹویٹ فار بلاہنڈ راوی روڈ میں بنائے گئے ھیں،لاہور میں اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کے تقربیا 139 خصوصی طلبہ شرکت کریں گے۔
گزشتہ روز ختم ہونے والے آٹھویں کے امتحانات میں بدنظمی دیکھنے میں آئی، پیک امتحانات میں آئے روز پرچہ لیک ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی ر ہیں،پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت ہشتم کا اسلامیات کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر 30 منٹ قبل آؤٹ کردیا گیا،ہشتم کلاس کا پیپر واٹس گروپس میں بھی شئیر کیا گیا،اسلامیات سے پہلے ریاضی ،سائنس، اردو اور انگریزی کا پرچہ بھی آوٹ ہوا تھا،انشائیہ کیساتھ اسلامیات کی معروضی کی کیز بھی بنا کر آؤٹ کر دی گئیں۔