ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تقرر و تبادلے کردئیے گئے، گریڈ 14 کے جونیئر افسر خواجہ شاہد منظور کو گریڈ 16 کی سپرنٹنڈنٹ پوسٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تقرری کے منتظر گریڈ 14 کے سینئر کلرک خواجہ شاہد منظور کو سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن راوی زون تعینات کردیا گیا ہے۔ سینئر کلرک خواجہ شاہد منظور کو ڈپٹی چیف آفیسر راوی زون کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔