چڑیا گھر میں ورلڈ پینگولن ڈے منایا گیا

چڑیا گھر میں ورلڈ پینگولن ڈے منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سالک نواز ) لاہور چڑیا گھر میں ورلڈ پینگولن ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پینگولین کو محفوظ بنانے کیلئے لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پینگولن ایک نایاب اور دلچسپ جانور ہے، جو اپنی ساخت اور عادات کے اعتبار سے قدرت کی تخلیق کا شاندار شاہکار ہے، پینگولن کے عالمی دن پر چڑیا گھر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر حسن علی سمیت مختلف سکولز کے بچوں نے شرکت کی، ڈائریکٹر چڑیا گھر نے پینگولین بارے بتایا کہ دنیا بھر میں آج آٹھواں پینگولن ڈے منایا جا رہا ہے اور ہمیں ایشیاء میں موجود پینگولن کی نسل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

بچوں نے پینگولن کی نسل کو محفوظ بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ اس جانور کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے۔ تقریب میں بچوں نے پینگولن کی تصاویر والے بینرز بھی اٹھار کھے تھے۔