ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہندو برادری کیلئے زبردست خوشخبری، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ہندو برادری کیلئے زبردست خوشخبری، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ہندو برادری کیلئے بھی بڑی خوشخبری آ گئی، حکومت نے ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ کر لیا، محکمہ انسانی حقوق نے پنجاب سے دو کروڑ روپے کے فنڈز بھی مانگ لیے۔

ہولی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جو موسم بہار کے شروع میں منایا جاتا ہے، لاہور سمیت پنجاب میں بسنے والے ہزاروں ہندو ہر سال ہولی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں، کچھ انتہائی غریب ہندو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اہم مذہبی فریضے سے محروم رہ جاتے تھے لیکن محکمہ انسانی حقوق نے غریب ہندوؤں کی مالی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلہ میں محکمہ انسانی حقوق نے ایک سمری سیکرٹری ہیومن رائٹس طارق محمود کوارسال کی ہے، جس کے تحت ہولی تہوار کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔ حکومت پنجاب سے ملنے والے دوکروڑ روپےغریب ہندو خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

سیکرٹری انسانی حقوق طارق محمود کا کہنا ہےکہ ہندو خاندانوں کی مالی امداد مسیحی برادری کی طرز پر ہی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer