سٹی42: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کے علاج کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ڈاکٹر عارف تجمل کی سربراہی میں قائم بورڈ میں کارڈیالوجسٹ پروفیسر زبیر اکرم، فزیشن پروفیسرعباس رضا، نفرالوجسٹ پروفیسر شفیق چیمہ اور سرجن پروفیسر شہزاد اویس شامل ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹوں کا فیصلہ ہوگا۔