سٹی42: شہر میں ڈاکو راج برقرار، شہریوں نےاپنا تحفظ خود ہی کرنا شروع کردیا، یکی گیٹ کے علاقے میں دکاندار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹونے حاصل کر لی۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے سامنے دکاندارایک دوسرے سے کیش کا لین دین کر رہے ہیں، اسی دوران ایک ڈاکو اسلحہ کے زورپر دکاندار کو یرغمال بناتا ہے جبکہ دوسرا دکاندار بڑی مہارت کےساتھ ڈاکو کے پاس پہنچا اور پھراسے دبوچ لیا۔
ڈاکواسلحہ پھینک کرفرار ہوگیا، متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ واردات کی فوٹیج پولیس کوفراہم کی گئی، مگرنہ ہی مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب بھی نہ ہوسکی۔