ایف آئی اے کی کارروائی، آکسفورڈ کی جعلی کتب تیار کرنے والے پرنٹر برآمد

ایف آئی اے کی کارروائی، آکسفورڈ کی جعلی کتب تیار کرنے والے پرنٹر برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے نے آکسفورڈ کی جعلی کتب تیار کرنے والے پرنٹر کو پکڑ لیا ۔ پرنٹر کے مالک سے ہزاروں کی تعدد میں جعلی کتب اور پرنٹنگ کا سامان قبضے میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈئریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل جمیل احمد خان میو کے مطابق ایف آئی اے کو آکسفورڈ کمپنی کی جانب سے شکایت ملی تھی کہ کمپنی کی جعلی کتب شہر میں تیار کر کے فروخت کی جارہی ہیں۔

 جس پر ایف آئی اے نے لوئر مال پر واقع معراج خالد پرنٹر پر چھاپہ مار کر ہزاروں کی تعداد میں جعلی کتب قبضے میں لے لیں اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔