ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نیب لاہور میں طلبی، 3 بجے کا ٹائم ہونے کے باوجود احد چیمہ پیش نہ ہوئے۔ نیب آرڈیننس کے شیڈول 2 کے مطابق کارروائی ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے لکھے گئےلیٹر میں کہا گیا تھا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ لیٹر کے مطابق احد چیمہ کے پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف نیب آرڈیننس کے شیڈول 2 کے مطابق کارروائی ہو گی۔

علاوہ ازیں شیڈول 2 کے مطابق نیب کے پاس اختیار ہے کہ کوئی بھی کیس براہ راست انکوائری یا انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مگر ذرائع کے مطابق احد چیمہ کو دوبارہ طلبی کا نوٹس دیاجا سکتا ہے۔ احمد چیمہ سے آشیانہ اقبال کے علاوہ لاہور کے موضع تیڈھا میں خریدی گئی 32 کنال اراضی کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔