(قذافی بٹ) سینٹ انتخابات کی گہما گہمی، انتخابی مہم کا آغاز، تحریک انصاف کی سینیٹ نشست کی امیدوار ڈاکٹر زرقا پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کی خالی نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر زرقا نے اپنی انتخابی مہم پنجاب اسمبلی سے شروع کردی، ڈاکٹر زرقا نے اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین سے ملاقاتیں کیں، انہیں ووٹ دینے کی درخواست بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔