کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجبر الصباح کے انتقال پر  صدر علوی اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تعزیت

Alshaikh Nawaf Alahmad Aljabar Alsabah Died, Kuwait, City42
کیپشن:   کویت کے امیر ا لشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح آج ہفتہ کے روز کویت کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے صدر  عارف علوی اور سینیٹ آف پاکستان کےچیئرمین  محمد صادق سنجرانی نے امیر کویت  امیر شیخ نواف الاحمد الجبر الصباح کے انتقال پر  گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ  کے لئے تعزیت کے پیغامات بھیجے ہیں۔ 

صدر مملکت عارف علوی نےامیر کویت کے انتقال پر تعزیت کے پیغام میں کہا کہ انہیں کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجبر الصباح کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا۔ میں  شاہی خاندان اور کویت کے لوگوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔  پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجبر الصباح کے انتقال پر کویت کی عوام، حکومت اور پارلیمنٹ سے  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کویت کی ترقی میں مرحوم امیر کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا اور کویتی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے مستقل عزم کے لیے گہرے احترام کا اظہار کیا۔

 چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ اور پاکستان کے عوام ایک قابل احترام رہنما امیر شیخ نواف الاحمد الجبر الصباح کے انتقال پر سوگوار ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ اور کویت کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار  رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔