ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں مزید 46 پاکستانیوں کی گرفتاری

Iran, Pakistani illegal immigrants, city42, Taftan Border post,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایرانی سکیورٹی فورسز نے مزید46 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا ۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے انسانی سمگلروں کے زریعہ یورپ جانے کے لئے ایران میں غیر قانونی ذرائع سے گھسنے والے مزید 46 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار پاکستانیوں میں سے 26 کا تعلق پنجاب، 3 کا خیبر پختونخوا، 12 کا سندھ اور 5 کا بلوچستان سے ہے۔گرفتار افراد کو انچارج راہداری گیٹ تفتان امیر حمزہ میرا نزئی کے حوالے کیا گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ چندروز پہلے جنوبی ایران کے علاقہ بلوچستان میں پولیس پر دہشتگردوں کے خافناک حملہ میں بھاری جانی نقصان کے  بعد اچانک ایران بھر میں پاکستانی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں معمول سے زیادہ شدت آ گئی ہے۔