وقاص عظیم: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز دورہ چین مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر تجارت نے دورہ چین کے دوران دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کئی معاہدے کیے۔
گوہر اعجاز نے پاکستان واپس پہنچنے کے بعد بتایا کہ ٹیکسٹائل آٹو موبائل اور الیکٹرک وہیکلز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر پر اتفاق ہوا ہے۔چائنہ کی ٹیکسٹائل برآمدات 320 ارب ڈالرز ہیں، پاکستان 20 ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل برآمد کر رہا ہے۔ چین اور پاکستان کے برآمدات کے شعبے میں تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
گوہر اعجاز نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون پر بھی اتفاق ہوا ہے۔چین کے ساتھ طے ہونے والے کاروباری معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ہر شعبے میں بڑھایا جائے گا ۔