عابد چودھری: شہر میں 11 ماہ کے دوران گاڑی ، موٹرسائیکل چھیننے ،چوری کی 31425 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران شہر بھر میں کار چھیننے کی 12 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ موٹر سائیکل چھیننے کی 460،دیگر وہیکلز چھیننے کی 44 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
لاہور کے مختلف تھانوں میں رواں سال کار چوری کی 520، موٹرسائیکل چوری کی 27292وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ کار ،موٹرسائیکل چھیننے ،چوری کی زیادہ وارداتیں صدر ،کینٹ ،سٹی ڈویژن میں ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس صرف مقدمات درج کرنے تک محدود رہی، کار ،موٹر سائیکل برآمدگی کا تناسب آٹے میں نمک کے برابر رہا۔