استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہمایوں اختر خان نے جہانگیر ترین، عبد العلیم خان دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ 

 جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی ہے کہ ہمایوں اختر نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، ہمایوں اختر خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا سینئیر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ 

علیم خان کاکہنا تھا کہ ہمایوں اختر کو پارٹی مین خوش آمدید کہتا ہوں، ہمایوں اختر آئی پی پی کو بھی مظبوط کریں گے اور پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔ 
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہاکہ مدت گزری ہے ان تمام ساتھیوں کے ساتھ، 9 مئی کے واقعات کے بعد میں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ مین ایک شہید جنرل کا بیٹا ہوں یہ گوارا نہیں کر سکتا تھا کہ جہان مین پلا بڑھا ہوں وہاں پر کوئی ایسی حرکت ہو۔ جہانگیر ترین میرے بڑے اور علیم خان چھوٹے بھائی ہیں۔ اپنے ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے۔ غربت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ آئی پی پی کی قیادت پر پورا اعتماد ہے کہ یہ قیادت ملک کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ 
پریس کانفرنس میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج سانحہ اے پی ایس پشاور کے ننھے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں اسحاق خاکوانی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، چودھری ظہیر الدین، عون چودھری، شعیب صدیقی سمیت دیگر موجود تھے۔